جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) انتظامیہ کے ذریعہ گذشتہ نو فروری کو جے این یو کے احاطے میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان مخالف اور پاکستان حامی نعرے بازی کے سلسلہ میں طالب علموں کے خلاف کارروائی کرنے کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھا۔
وقفہ صفر کے دوران جب کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے پر
ضابطہ 267 کے تحت بحث کرانے کے نوٹس دیے جانے کا ذکر کر رہے تھے کہ اسی دوران بائیں بازو کے تپن کمار سین اور ڈی راجہ نے جے این یو کا معاملہ اٹھایا۔
تاہم ڈپٹی چیئرمین پی جے کورئین نے مسٹر راجہ کے بیان کو ایوان کی کارروائی سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ یونیورسٹی خود مختار ادارہ ہے ،اسے فیصلہ کرنے کا حق ہے اور اس کے فیصلے پر ایوان میں بحث نہیں کرائی جا سکتی ہے۔